کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد ممبر ہاؤس آف لارڈ بیرسٹر واجد خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے پر سزائیں دی گئی، مجھے تمام کمیونٹی کے لوگ ووٹ دیتے ہیں۔ صوفی ازم پر یقین رکھتا ہوں۔ قوالی شوق سے سنتا ہوں۔ میں سب سے کم عمر لارڈ منسٹر ہوں۔ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات ہوں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں اتوار کی شام 7بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭ٹیسٹ کرکٹر نعمان علی نے شکوہ کیا ہے کہ عموماً کرکٹرز خواتین میں مقبول ہوتے ہیں لیکن جتنے طویل عرصے بعد میرا ڈیبیو ہوا ہے یوں لگتا ہے کہ خواتین میں میری مقبولیت کا سنہرا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں صرف مرد کرکٹرز میں ہی مقبول ہوں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعمان علی کا مزید کہنا تھا اگر مجھے کوئی ”انکل“ کہہ کر پکارے تو برا نہیں لگتا کیونکہ میں حقیقت پسند شخص ہوں۔ سیگمنٹ ”سخت سوال“ میں جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ باؤنڈریز پر لڑکیاں زیادہ ہوں تو وہاں فیلڈنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔ خود کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا مستحق نہیں سمجھتا۔ بابر اعظم عائزہ خان سے زیادہ پیارا نہیں ہے۔ مزاح اور قہقہوں سے بھر پور شو ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں شب11بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
کراچی گزشتہ دنوں کراچی کے 11 بااثر اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا مگر پولیس...
لاہور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 437رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے...
کراچی برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملازمتوں کے مواقع پانچ سال...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آباد نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے عید سے قبل غوری ٹاؤن ہاؤسنگ اسکینڈل کے...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38 سالہ پروٹوکول...
لاہورحکومت نے غیر ملکی انشورنس کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹیز...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور مریکہ کو مصنوعی...