کراچی (ٹی وی رپورٹ)امریکی الیکشن پر جیو خصوصی نشریات میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک امیدوار سلیمان لالانی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے اور لوگوں کا ساتھ بھی ہے یہاں کافی گہما گہمی بھی ہے اور 100 فیصد امید ہے کہ میں منتخب ہوجاؤں گا ،نیویارک سے ری پبلکن امیدوار عامر سلطان کا کہنا تھا نیویارک ڈیموکریٹ اسٹیٹ ہے لیکن زیادہ تر یہاں پر پرانے رہنے والے ریپبلکن ہیں اور ابھی تک جو رزلٹ آرہے ہیں وہ امید افزا ہیں، تجزیہ کار عالمی امور نسیم حیدر نے کہا اہم الیکشن اس وقت ایرن بشیر کاہے جو پنسلوانیا سے امیدوار ہیں وہ لڑکانگریس کا الیکشن رہے ہیں لیکن بنیادی طور پر سیٹ وہ ڈیموکریٹ کی ہے اس لئے اس سیٹ پر ان کا لڑنا چیلنجنگ ہے جبکہ مریم صبیح بھی ہیں جو پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کراچی سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ڈیموکریٹک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ علی سجاد جو آرٹیشیا سے تین مرتبہ میئر رہ چکے ہیں وہ کیلیفورنیا سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ا ن کی جیت کے قوی امکان موجود ہیں ۔عائشہ فاروقی مشی گن سے امیدوار ہیں جہاں مسلم امیدوار کو مشکلات ہوتی ہیں تاہم وہ ڈیموکریٹ سیٹ پر ہیں اس لئے ان کی جیت پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔محمد جنید کا کہنا تھا کہ امریکا کی پچاس ریاستوں میں سے صرف ٹیکساس ہی ایسی ریاست ہے جہاں اس وقت ریاستی اسمبلی میں دو پاکستانی امریکن منتخب نمائندے وکیل سلمان بوجھانی اورڈاکٹر سلیمان لالانی موجود ہیں اور دونوں کا تعلق بنیادی طو رپر کراچی سے ہے ۔ڈیمو کریٹک امیدوار سلیمان لالانی کا جیو کی اسپیشل نشریات میں کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے اور لوگوں کا ساتھ بھی ہے یہاں کافی گہما گہمی بھی ہے اور 100 فیصد امید ہے کہ میں منتخب ہوجاؤں گا ۔ہمارا فوکس تو اس وقت یہ ہے کہ امریکا کو کس میں فائدہ ہے یہاں مختلف مزاج اور کلچر کے لوگ ہیں اس لئے ہمیں تو یہ سوچنا ہے کہ کونسی حکومت امریکا کے لئے بہتر ہے اور اس کی پالیسی کس حد تک بہترین ہے ۔ اس کے بعد ہم سوچ سکیں گے کہ اس ملک کی فارن پالیسی کیسی ہوگی یہاں مفادات بدلتے رہتے ہیں ۔آپ کو اپنے آپ کو جیو پولٹیکل اتنا مضبوط کرنا چاہئے کہ ہر کوئی آپ سے ہاتھ ملانے کا خواہاں ہو ۔ نیویارک سے ری پبلکن امیدوار عامر سلطان کا کہنا تھا نیویارک ڈیموکریٹ اسٹیٹ ہے لیکن زیادہ تر یہاں پر پرانے رہنے والے ریپبلکن ہیں اور ابھی تک جو رزلٹ آرہے ہیں وہ امید افزا ہیں ۔میری لینڈ سے ڈاکٹر جے جلیسی نے اپنی گفتگو میں کہا یہاں سے ڈاکٹر سعود انور امیدوار ہیں اور ان کی پوزیشن کافی بہتر ہے اور وہ تیسری بار بھی جیت جائیں گے اور جہاں تک میرے الیکشن نہ لڑنے کا تعلق ہے تو میری لینڈ کے الیکشن ہر چار سال میں ہوتے ہیں جس میں ابھی دو سال باقی ہیں ۔ تنویر احمد کا کہنا تھا کہ یہاں سب سے بڑا ایشو یہ ہے کہ جو ہمارے لوگ ہیں وہ کانگریس تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں میری کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو اس جانب لاسکوں کیونکہ اس وقت پانچ کانگریس مین انڈین ہیں جبکہ ہماری کوئی نمائندگی کانگریس میں نہیں ہے ۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...