راولپنڈی (جنگ رپورٹر)اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف خیبر پختونخواء میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایف آئی آر کے اندراج متعلق سوشل میڈیا پرمبینہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد خیبرپختونخواء حکومت کے اہلکاروں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں، بعد ازاں ایک افسر ملزم صدیق انجم نے دوبارہ عبوری ضمانت میں توثیق کروا لی جبکہ ملزم عمر صادق کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،محمد افضل مجوکہ نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ کے پی کے، کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر(ر)محمد مصدق عباسی،صدیق انجم اور عمر صدیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کی تو دو مرتبہ انکے نام پکارنے کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم جاری کیا ،دوسری جانب ایف آئی اے اہلکاروں نے ایک اور ملزم واسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عمر صادق کوسینئر سول جج محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا اور سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ پر مبنی ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اس کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا،تاہم ملزم روسٹرم پر آگیااور کہا کہ وہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن ) تعینات ہے اس نے کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی ، مجھ سے کچھ رعایت مانگی جا رہی تھی،بات نہ ماننے پر مجھے بھی اس مقدمہ میں ملزم بنایا گیا ہے،ملزم نے مزید کہاکہ جس ملزم نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی نقل وائرل کی تھی اس کی تو ایف آئی اے نے ضمانت بھی منظور کروا دی ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،ادھر بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزم صدیق انجم اپنے وکیل نیاز اللہ نیازی کے ہمراہ عدالت پیش ہوا اور دوبارہ ضمانت قبل از گرفتاری کی عبوری درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے20 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 11نومبر تک ملتوی کردی ۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...