سعودی عرب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر بھی انتہائی کامیاب اور قطری قیادت سے ملاقاتیں بڑی تعمیری اور نتیجہ خیز رہیں جن کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ قطر پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔ آئندہ چند دنوں میں قطر کے تاجروں کا وفد بھی دورہ کر رہا ہے جنہیں وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں پہلے سے استوار دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی تبادلے میں اضافے ، پاکستان سے ہنر مند افراد کی قطر برآمد اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق بلاشبہ پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔ سعودی عرب سے بھی معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 اور مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال یو اے ای کے ساتھ اربوں ڈالر مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب اور قطر کے دوروں اور سرمایہ کاری میں ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی احوال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا معاشی ایجنڈا تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ معیشت بحالی کی پٹری پر چڑھ چکی ہے۔ مہنگائی 6.9 فیصد پر آ گئی۔ ریکارڈ ترسیلات آئیں۔ شرح سود میں کمی ہوئی اور دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ سعودی عرب ،یو اے ای اور قطر کے ساتھ اسلامی اخوت کے علاوہ اقتصادی اورا سٹرٹیجک تعلقات استوار ہیں۔ ان برادر ممالک نے درپیش چیلنج میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اس کی معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے میں معاونت کی ہے۔ ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے ملکی معیشت کیلئے مژدہ جانفزا ہیں۔
نہیں ہوتا جو سوشل زندگی میںوہ ہو جاتا ہے سوشل میڈیا پر خیالی واقعہ کیسا حقیقی نظر آتا ہے سوشل میڈیا پر
یقیناً مہنگائی ہو گئی ہے اس لیے بچت بہت ضروری ہے۔مجھے چونکہ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی بچت کرانی ہے اس لیے...
پروفیسر ایم اے ملک کی ایک پیش گوئی کہ 51 برس کی عمرمیں آپ کی زندگی کو شدید خطرہ،اور اگر بچ گئے تو لمبی عمر...
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ کامیابی نے دنیا خصوصاً امریکہ کے مستقبل کے بارے...
تمام حقیقی جمہوری ممالک کی طرح امریکہ کا ہر انتخاب بھی پہلے سے امتیازی ہی ہوتا ہے، لیکن تمام انتخابات بحیثیت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد ان تمام متنازع اقدامات کو نافذ کرنا شروع کر دیا ہے جنکا اپنی...
جن بنیادی ستونوں پر ریاست کھڑی ہے، وہ مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان اختیارات کی تکون ہے۔ جس دوران...
دنیائے تخیل…محلہ شریفاںشریف خاندان کے جانشین نواز شریف کے نام السلام علیکم! میرےتابع فرمان اور ہونہار بیٹے...