اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کا تاریخ ساز فیصلہ،ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 21تک کے گزشتہ شام ٹرانسفر کئے گئے افسران کوسابقہ عہدوں سے سبکدوش کر دیا ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے سیکرٹری منیجمنٹ /ایچ آر /آئی آر وقاص احمد لنگاہ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن نمبر 2780-IR-I/2024دو نومبر 2024کو ہفتہ وارتعطیل کے باوجود جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر 2024کو ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 2777-IR/2024کے ذریعے ان لینڈ ریونیو سروس کے جن افسران کو ٹرانسفر کیا گیا اور ان کی پوسٹنگ کی گئی وہ تمام فی الفور موجودہ پوسٹوں کے مقامات سے سبکدوش کئے گئے ہیں۔ مگر جن افسران نے اپنے اپنے چارج پہلے ہی چھوڑ دیئے ہیں ان کے سوا باقی تمام افسران کو موجودہ عہدوں سے فی الفور ہٹا دیا گیا ہے اس انتہائی اہم نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ریونیو ڈویژن/چیئرمین ایف بی آر کے سپیشل اسسٹنٹ، ایف بی آر کے تمام ممبرز تمام ڈائریکٹرز جنرل،تمام چیف کمشنرز،سیکرٹری ایف بی آر، اے جی پی آر آفس اسلام آباد اے جی پی آر کے ذیلی دفاتر اور متعلقہ افسر کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...