پشاور(ارشدعزیز ملک )تحریک انصاف خیبرپختو نخوا میں شدید اختلافات ،عاطف خان کو دوسرا نوٹس، سینئرپارٹی رہنما فضل گارڈن سے متعلق بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر نوٹس جاری کرکے طلب ، ہائوسنگ سوسائٹی کا سرکاری اراضی پر قبضہ، زرعی اراضی کو بھی سوسائٹی میں شامل کرنے کا الز ام ،مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، معمول کا کیس،محکمے کو شکایات موصول ہوئیں جس پر کاروائی کی جاری ہے ،تحریک انصاف خیبرپختو نخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور صوبائی حکومت نے اپنے ہی رہنما، ایم این اے عاطف خان کو دوسرا انکوائری نوٹس جاری کردیاہے۔ پہلا نوٹس مالم جبہ کیس سے متعلق تھا، جبکہ یہ تازہ نوٹس مردان کے فضل گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، پارٹی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، خاص طور پر علی امین اور عاطف خان کے گروپوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد بدعنوانی نے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عاطف خان کو فضل گارڈن سے متعلقہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔یہ نوٹس، جو یکم نومبر 2024 کو جاری کیا گیا، عاطف خان کو تفتیش کے لئے حاضر ہونے اور فضل گارڈن میں ان کی مبینہ شمولیت کے بارے میں وضاحتیں فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ انسداد بدعنوانی نے ان سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ اشتہارات میں فضل گارڈن کے مالک یا منتظم کے طور پر ان کا نام کیوں ظاہر ہو رہا ہے۔الزامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔ مزید یہ کہ زرعی زمین کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کیا گیا، جو مبینہ طور پر عائد پابندیوں اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ یہ بھی الزام لگاتا ہے کہ فضل گارڈن کے نجی ترقیاتی منصوبے کے لئے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔ عاطف خان سے کہا گیا ہے کہ فضل گارڈن سے متعلق ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات پیش کریں۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...