اسلام آباد(نمائندہ جنگ/ٹی وی رپورٹ)وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال کے وسط میں بجٹ میں کسی ایڈجسٹمنٹ کے جواز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاجبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے آئی ایم ایف کی طرف سے اہداف میں نظر ثانی کی ایف بی آر کی درخواست مسترد کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس موضوع پر آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کی گئی ہے نہ ہی یہ موضوع کبھی ایجنڈے پر رہا ہے۔ایف بی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی اجلاس میں اہداف پر نظرثانی پر بات نہیں کی گئی۔ادھر ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال مالیاتی پالیسیو ںکے موثر ہونے کی عکاس ہے‘آئی ایم ایف نے بھی معاشی اشاریو ںسے متعلق اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کی ‘صرف1فیصد فرق کو غیر یقینی عالمی معاشی ماحول کے تناظر میں معمولی کہا جاسکتاہے‘مالیاتی استحکام کی راہ ہموار ہوگئی ہے‘آئی ایم ایف کے اندازے ، تخمینے وزارت خزانہ کے معاشی تخمینو ںسے قریب تر ہوگئے ہیں‘افراط زر 10.2فیصد کے حکومتی تخمینے کے برعکس بہتر معاشی پالیسیو ںسے9.2فیصد رہا۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...