جنوبی وزیر ستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،4دہشت گرد ہلاک

03 نومبر ، 2024

وانا (آئی این پی)سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 شرپسند مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ہیں۔