اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے 2نومبر 2024کو ہفتے کے روز نوٹیفکیشن اپنے سیکرٹری منیجمنٹ /ایچ آر سعد عطا ربانی سے ان تمام افسروں کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جنہوں نے یکم نومبر 2024کو ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر C-1/2024/2778کے ذریعے تبدیل کئے جانے والے پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر 20کے 23کلکٹروں/ڈائریکٹروں اور بنیادی سکیل 19کے 12ایڈیشنل کلکٹروں /ایڈیشنل ڈائریکٹروں کے بارے میں دو نومبر ہفتے کو نوٹیفکیشن نمبر C-1/2024-2779جاری کیا ہے جس میں احکامات صادر کر دیئے گئے کہ پاکستان کسٹم کے تمام افسران جن کا تبادلہ اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن یکم نومبر 2024کے ذریعے کیا گیاسوائے ان افسران کےجنہوں نے پہلے ہی اپنے عہدے چھوڑ دیئے فوری طور پر اپنی موجودہ تعیناتی کی جگہ سے فارغ سمجھے جائیں۔ پاکستان کے گزٹ پارٹ ون میں شائع کرنے کیلئے ہفتے کو جاری ہونے والے ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کی نقول ریونیو ڈویژن کے سیکرٹری /چیئرمین ایف بی آر کے علاوہ ایف بی آر کے تمام ممبرز تمام ڈائریکٹرز جنرل تمام چیف کلکٹرز،سیکرٹری ایف بی آر، اے جی پی آر اسلام آباد اور دوسرے متعلقہ عہدیداروں کو بھجوادی گئی ہیں۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...