لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب میں پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ( ایس ایم ایز )سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو بنکوں سے قرضوں میں سہولت کاری فراہم کرنے کے لئے پراجیکٹس کی پری کریڈٹ اپروول کروانے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کمرشل بنکوں کو انگیج کرے گا، بنکوں سے ابتدائی طور پر 1 سے 5ملین ڈالر اور پھر 10ملین ڈالر تک قرضے کی منظوری پہلے ہی لے لی جائیگی،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی بی آئی ٹی کے رواں ماہ ہونے والے بورڈ اجلاس میں مینڈیٹ لیا جائیگا۔پی بی آئی ٹی کے چئیرمین منتہا اشرف نے جنگ سے گفتگومیں بتایا کہ ادارے کی معاشی ٹیم پراجیکٹس کے لئے بنکوں سے پہلے ہی قرض کی منظوری لے کر ان کی مارکیٹنگ کرے گی، جب کوئی سرمایہ کار قرض لینے کے لئے بنک سے رابطہ کرے گا تو بنک کے پاس پراجیکٹ کے پہلے سے تمام اعدادوشمار اور فزیبلٹی موجود ہوگی ، جس سے قرض لینے میں آسانی ہوگی ،اس طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو قائل کیاجاسکے گا کہ پراجیکٹ کے لئے پہلے ہی قرض منظور ہوچکا ہے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...