اٹک (ٹی وی رپورٹ)حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ اغوا کارتحریک انصاف کے بانی عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ انہیں تاوان کے لئے اغواءکیاگیا تھا ۔ مجھے بہت ماراگیا۔اغواءکار پشتومیں بات کرتے تھے ‘کچھ سمجھ نہیں آتاتھاکہ کیابات کررہے ہیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے‘پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا اور بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔خیال رہے کہ انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر سے لاپتہ تھے‘ان کی بازیابی کیلئے کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔یکم نومبر کو اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...