لاہور،نوشہرہ ورکاں(خبرنگار،خصوصی رپورٹر، نامہ نگار)لاہورمیں عالمی ادارہ صحت کے معیار سے 40گنا زائدسموگ،ائیرکوالٹی انڈیکس پہلی بار ایک ہزار سے زیادہ ہوگیا۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے دھویں کے بادل تیز ہواؤں کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس شدید سموگ کے باعث لاہور کے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، خاص طور پر وہ افراد جو سانس، سینے، یا دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک یہ سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ناسا نے بھی بھارتی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے اور اس سے پیدا ہونے والے دھویں کا فضائی میپ جاری کیا ہے جس سے پاکستان میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...