بوریوالا،باپ کے قتل میں ملوث بیٹی اور آشنا گرفتار

03 نومبر ، 2024

ماچھیوال (نامہ نگار)باپ کے قتل میں ملوث بیٹی اور آشنا گرفتار کر لیا گیا ،پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مقتول کی حقیقی بیٹی سعدیہ اور اس کے دوست وسیم گلزار کو گرفتار کر لیا ملزم وسیم گلزار نے گزشتہ ماہ امیر علی شاہ نامی شخص کو 465ای بی بورے والا کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول ہماری دوستی میں دیوار بن رہا تھا ۔