ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 60لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے۔صوبائی،ڈویژنل ، ضلعی سطح پر گندم کے پیداوار ی مقابلے کرائے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں گندم کی کاشت بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر پروفیسر داکٹر اشتیاق احمد رجوانہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت کے اہداف حاصل کرنے والے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی جبکہ گندم کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران و عملہ سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
میلسی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر کیادوسرے مقدمہ کے مطابق تھانہ گڑھا موڑ کے ایس ایچ...
شاہجمال دوران گشت پولیس نے مشکوک شخص کو قابو کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔سب انسپکٹر سجاد حسین کشک...
شاہجمال دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کا مقدمہ دوسرے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف درج،سب انسپکٹر...
میاں چنوں تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں چک نمبر 57 پندرہ ایل کے پکھی واس رنگ علی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے...
وہاڑی ایس ایچ او تھانہ دانیوال رائے ساجد حسین کی کارروائی ،مہندی کے فنکشن پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ...
شاہجمال بغیر حفاظتی انتظامات کے پٹرول ڈیزل کی ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی،...
ملتان انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے نومنتخب عہدیداران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا الیکشن کمیشن نے...
کوٹ ادو نواحی علاقہ سنانواں میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور خفیہ اداروں کی بڑی کارروائی،8000 گٹے چینی کا ذخیرہ...