تحریک انصاف کے ضلعی صدر طاہر اقبال چوہدری وہاڑی سے میانوالی جیل منتقل

03 نومبر ، 2024

وہاڑی (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار کئے جانے والے تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور سابق ایم این اے وہاڑی طاہر اقبال چوہدری کو مبینہ طور پر رات گئے وہاڑی جیل سے میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا۔ طاہر اقبال چوہدری گزشتہ 15 دنوں سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔