ملتان( سٹاف رپورٹر ) دو مبینہ ڈکیت ،13جواری اور ون ویلنگ کرنے والا نوجوان گرفتار۔شاہ رکن عالم پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ملزم محمد خذیمہ کو گرفتار کرلیا ،مخدوم رشید پولیس نے مرغوں پر جوا کھیلتے ہوئے ملزمان زاہد اور شاہد ،پاک گیٹ پولیس نے آکڑہ کی پرچیاں فروخت کرتے ہوئے ملزم ظفر حسین ، صدر پولیس نے تاش پرجوا کھیلتے ہوئے ملزمان عامر ،گل محمد ، کاشف ، طاہر وغیرہ کو تحویل میں لیا۔محافظ سکواڈ کے اہلکار وں نے جی بلاک حمزہ چوک کے قریب مبینہ ڈکیت ساحل عباس اور عاصم کے قبضے سے موٹرسائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔حرم گیٹ پولیس کو ملزم نسیم اختر نے15پر جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا ،گلگشت پولیس کو لیبر آفیسر نے بتایا کہ ملزم طاہر کی دکان پر کم عمر بچہ مزدوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔ شجاع آباد پولیس کو تنزیل الرحمان نے بتایا کہ ملزمان اجمل وغیرہ نے میری روئی کو آگ لگا سی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
میلسی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر کیادوسرے مقدمہ کے مطابق تھانہ گڑھا موڑ کے ایس ایچ...
شاہجمال دوران گشت پولیس نے مشکوک شخص کو قابو کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔سب انسپکٹر سجاد حسین کشک...
شاہجمال دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کا مقدمہ دوسرے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف درج،سب انسپکٹر...
میاں چنوں تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں چک نمبر 57 پندرہ ایل کے پکھی واس رنگ علی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے...
وہاڑی ایس ایچ او تھانہ دانیوال رائے ساجد حسین کی کارروائی ،مہندی کے فنکشن پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ...
شاہجمال بغیر حفاظتی انتظامات کے پٹرول ڈیزل کی ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی،...
ملتان انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے نومنتخب عہدیداران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا الیکشن کمیشن نے...
کوٹ ادو نواحی علاقہ سنانواں میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور خفیہ اداروں کی بڑی کارروائی،8000 گٹے چینی کا ذخیرہ...