ٹرمپ نےعمران کو پروٹوکول بطور وزیراعظم پاکستان دیئے،ساجد تارڑ

03 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ مسلمز فار ٹرمپ ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ٹرمپ کی کوئی رشتہ داری نہیں ہے ۔ عمران خان کو ٹرمپ کی طرف سے جو بھی پروٹوکول دیئے گئے وہ بطور وزیراعظم پاکستان تھے۔ مجھے کوئی ایسی مثال نظر نہیں آتی کہ امریکہ نے کسی ملک کی جوڈیشری میں مداخلت کی ہو۔لیکن کالے بکرے اور کالے جادو کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے دروازے کھل جائیں تو اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ میں نے ٹرمپ کے پاس کسی کالے بکرے یا مرشد کو نہیں دیکھا ہے۔ٹرمپ سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر تےہوئے کیا۔ ساجد تارڑ نے مزید کہ جیلڈ کروشنل کی وہ پوزیشن نہیں ہوگی جو پہلے تھی ۔مجھے سخت افسوس ہے کہ سیاسی پارٹی ایک مذہبی موومنٹ بن چکی ہے سیاسی لیڈر مرشد بن چکا ہے ان کی ڈائریکشن چینج ہیں۔