لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں 2 ارب 13 کروڑ کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2023-24پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی آفس نے ایک ارب 62 کروڑ کی ایسی اشیا خریدیں جن کے ڈلیوری چارج نہیں لیے گئے،آئی جی آفس نے مختلف اشیا کی خریداری میں 4 کروڑ70لاکھ سے زائد کی بے ضابطگیاں کیں، ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور نے موٹربائیکس کے پرزے خریدنے پر 8 کروڑ سے زائدکی بڈز سکیورٹی وصول نہیں کی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ کیے، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے تاخیر سے سامان فراہم کرنے پر نجی کمپنیوں کو 5 کروڑ کے چارج عائد نہیں کیے، ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر3کروڑ 15 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں جبکہ ایس پی پولیس رسپانس یونٹ ڈولفن نے قواعد و ضوابط پورے نہ کرتے ہوئے 2کروڑ15لاکھ خریداری کی، ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیا ٹینڈرز کے بجائے ایک کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن پر خریداری کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے 84 لاکھ موبل آئل کی خریداری میں بے ضابطگی کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی، ایلیٹ پولیس فورس لاہور نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 کروڑ 24 لاکھ کی خریداری کی۔ پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کی محکمہ پولیس سمیت حکومت پنجاب کے تمام تر اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا ہر سال پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی میں جمع کروایا جانا معمول کی کارروائی ہے۔ محکمہ پولیس سمیت تمام محکمہ جات آڈٹ رپورٹس کے اعتراضات کا مفصل جواب متعلقہ کمیٹی میں جمع کرواتے ہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے خریداری کی مد میں پروسیجرل نقائص ممکن ہیں تاہم مالی بے ضابطگی کا تاثر ہرگز درست نہیں۔
ممبئی بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں تین حریت پسندوںکو شہید کردیا ۔ یہ بات ہفتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات تحریک...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل آنے والے غیر ملکی وفد...
لودھراں جلہ ارائیں کا 27 سالہ نوجوان ابراہیم جس کی تین روز قبل منگنی ہوئی تھی اپنی بہن کو لاہور چھوڑنے کے بعد...
ملتان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر عظمیٰ...
راولپنڈی اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر...
کراچیاسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 50بچوں سمیت 84فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ...