امریکی الیکشن، 100فیصد امید ، منتخب ہونگا، ڈیمو کریٹک امیدوارسلیمان

03 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)امریکی الیکشن پر جیو خصوصی نشریات میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک امیدوار سلیمان لالانی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے اور لوگوں کا ساتھ بھی ہے یہاں کافی گہما گہمی بھی ہے اور 100فیصد امید ہے کہ میں منتخب ہوجاؤں گا ،نیویارک سے ری پبلکن امیدوار عامر سلطان کا کہنا تھا نیویارک ڈیموکریٹ اسٹیٹ ہے لیکن زیادہ تر یہاں پر پرانے رہنے والے ریپبلکن ہیں اور ابھی تک جو رزلٹ آرہے ہیں وہ امید افزا ہیں، تجزیہ کار عالمی امور نسیم حیدر نے کہا اہم الیکشن اس وقت ایرن بشیر کاہے جو پنسلوانیا سے امیدوار ہیں وہ لڑکانگریس کا الیکشن رہے ہیں لیکن بنیادی طور پر سیٹ وہ ڈیموکریٹ کی ہے اس لئے اس سیٹ پر ان کا لڑنا چیلنجنگ ہے جبکہ مریم صبیح بھی ہیں جو پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کراچی سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ڈیموکریٹک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ علی سجاد جو آرٹیشیا سے تین مرتبہ میئر رہ چکے ہیں وہ کیلیفورنیا سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ا ن کی جیت کے قوی امکان موجود ہیں ۔عائشہ فاروقی مشی گن سے امیدوار ہیں جہاں مسلم امیدوار کو مشکلات ہوتی ہیں تاہم وہ ڈیموکریٹ سیٹ پر ہیں اس لئے ان کی جیت پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔محمد جنید کا کہنا تھا کہ امریکا کی پچاس ریاستوں میں سے صرف ٹیکساس ہی ایسی ریاست ہے جہاں اس وقت ریاستی اسمبلی میں دو پاکستانی امریکن منتخب نمائندے وکیل سلمان بوجھانی اورڈاکٹر سلیمان لالانی موجود ہیں اور دونوں کا تعلق بنیادی طو رپر کراچی سے ہے ۔