لودھراں،پولیس کانسٹیبل گرفتار ڈیڑھ کلو چرس برآمد

03 نومبر ، 2024

لودھراں (نمائندہ جنگ) پولیس نے مخبری پر حاصل والا روڈ پر چھاپہ مار کر پولیس کانسٹیبل سراج احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زیادہ چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ملزم طویل عرصہ تک اسپیشل برانچ لودھراں میں بھی تعینات رہا ہے ۔