خانیوال، ٹھینگی (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) سسرالیوں نےداماد کو قتل کر دیا، لا پتہ بچے کی بوری بند لاش برآمدا، تفصیل کے مطابق کبیر والا میں دس سالہ زین گم ہو گیا جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی میں درج ہوئی، پولیس نے گزشتہ رات مخدوم پور روڈ کچرے میں زین کی بوری میں بند لاش برآمد کر کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کریانہ مرچنٹ کی مقتول کے والد سے رنجش تھی، ٹھینگی کا رہائشی فوجی محمد فرمان اپنی بیوی کی طرف سے بورے والا میں تنسیخ نکاح اور نان و نفقہ کے دعوے کی پیشی بھگتنے کے لیے چھٹی لے کر گھر آیا اور صبح سویرے اپنے بھائی اور بھتیجے کے ساتھ عدالت میں حاضری کے لیے بورے والا چلا گیا، جہاں پر اس کی بیوی زینت پروین اور برکت علی پڑھیار ملاقاتی ہوئے انہوں نے کہا کہ کچہری کو چھوڑو گھر جا کر باہمی فیصلہ کر لیتے ہیں اور ان کو مدثر پڑھیار کے گھر لے گئے، ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر فوجی محمد فرمان کو اندر بلایا اور ملزمان جاوید اور برکت نے مقتول کے ہاتھ پکڑ لیے اور زینت پروین نے مدثر کو کہا کہ آج اس کا کام تمام کر دو جس پر مدثر نے پسٹل سے فائر مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ماڈل ٹاؤن تھانہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی شہر کے کسی سب سے بڑے یونٹ سے پراپرٹی ٹیکس کے حصول میں کامیاب...
راولپنڈی ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس کے ذریعے سعودی عرب جانے کی سہولت فراہم کرنے کے...
ملتان شدید گرمی کی لہر، انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹرز کےلئے نئے ایس او پیز جاری، تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ...
ملتان سعودی عرب جانے والے ڈرائیورز کے لیے تکامل اسیسمنٹ سنٹر کا قیام، آر پی او ملتان نے افتتاح کر دیا۔ مخدوم...
اسلام آبادسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کی حکومتوں، پارلیمانوں...
اسلام آباد امریکا میں پاکستان کے سفیرِ رضوان سعید شیخ نے کہاہےکہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ...
کراچی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے...
اسلام آباد کینیڈین سفارتی وفد نے پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ڈی جی امیگریشن اینڈ...