کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا وزیراعلیٰ کے پی کی طرف سے جو سرکاری ملازمین پارٹی کے احتجاج میں شرکت پر پھول برسائے گئے ، مراعات کا اعلان کیا گیا شاباشی دی گئی یہ سب درست اقدام ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بینظیر شاہ ، ارشاد بھٹی ، فخر درانی اور مظہر عباس نے کہا کہ اس طرح کے عمل سے صوبے اور وفاق کا آمنے سامنے ہونے کا تاثر جاتاہے۔ سرکاری اداروں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا انہیں سیاست زدہ کرنا اور ان اہلکاروں کو اس طرح کی شاباشی دینا انہیں چیزوں کی تبدیلی کے لیے عمران خان سیاست میں آئے تھے یہ شرمناک ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کسی عمل سے ذمہ داری کا احساس نہیں جھلکتا۔ سیاسی اہلکاروں کی تنخواہیں صوبے کے ٹیکس سے جاتی ہیں انہیں سیاسی جلسوں کے لئے لے جانا قطعاً مناسب نہیں ہے۔تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا یہ معاملات مجموعی طور پر سیاست زدہ بیوروکریسی کی غمازی کرتے ہیں اور سیاسی کارکن اداروں میں بھرتی کر لیے جاتے ہیں۔
اسلام آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی شہر کے کسی سب سے بڑے یونٹ سے پراپرٹی ٹیکس کے حصول میں کامیاب...
راولپنڈی ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس کے ذریعے سعودی عرب جانے کی سہولت فراہم کرنے کے...
ملتان شدید گرمی کی لہر، انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹرز کےلئے نئے ایس او پیز جاری، تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ...
ملتان سعودی عرب جانے والے ڈرائیورز کے لیے تکامل اسیسمنٹ سنٹر کا قیام، آر پی او ملتان نے افتتاح کر دیا۔ مخدوم...
اسلام آبادسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کی حکومتوں، پارلیمانوں...
اسلام آباد امریکا میں پاکستان کے سفیرِ رضوان سعید شیخ نے کہاہےکہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ...
کراچی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے...
اسلام آباد کینیڈین سفارتی وفد نے پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ڈی جی امیگریشن اینڈ...