سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف پر وپیگنڈاKPکےسر کاری افسروں کی ضمانتیں خارج

03 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ رپورٹر)اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف خیبر پختونخواء میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایف آئی آر کے اندراج متعلق سوشل میڈیا پرمبینہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد خیبرپختونخواء حکومت کے اہلکاروں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں، بعد ازاں ایک افسر ملزم صدیق انجم نے دوبارہ عبوری ضمانت میں توثیق کروا لی جبکہ ملزم عمر صادق کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ،