انسداد پولیو مہم کا 100فیصد ٹارگٹ مکمل کرنا ہے،عظمیٰ کاردار

03 نومبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر عظمیٰ کاردار نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مبشرالرحمٰن نےانہیں انسدادِ پولیو کے بارے میں بریفننگ دی۔ قبل ازیں عظمیٰ کاردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے پولیو کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی ہے کیونکہ انسداد پولیو مہم کا ہر صورت 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کرنا ہے، اس لیے پانچ دن مکمل ہونے کے بعد ایک دن بڑھا دیا ہے، معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں۔