لودھراں،چلتی ٹرین سے گر کر 27 سالہ نوجوان جاں بحق

03 نومبر ، 2024

لودھراں (نمائندہ جنگ) جلہ ارائیں کا 27 سالہ نوجوان ابراہیم جس کی تین روز قبل منگنی ہوئی تھی اپنی بہن کو لاہور چھوڑنے کے بعد عوامی ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوکر رشتہ داروں کے گھر چنی گوٹھ جارہا تھا کہ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں وہ ٹرین سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، آج صبح 9 بجے اس کی نماز جنازہ جلہ ارائیں ادا کی جائے گی۔