بھارتی فوج سےجھڑپیں‘3کشمیری حریت پسندشہید

03 نومبر ، 2024

ممبئی (اے ایف پی ) بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں تین حریت پسندوںکو شہید کردیا ۔ یہ بات ہفتہ کو یہاں بھارتی سینئر فوجی اور پولیس حکام نے بتائی مسلم اکثریتی مقبوضہ کشمیر میں بر صغیر پاک و ہند کی آزادی کے بعد سے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت کے لیے جد وجہد جاری ہے ۔ جہاں بھارت نے ا پنی 7لاکھ فوجی نفری کے ذریعہ غا صبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔