لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کنسٹرکشن سیکٹر ایکسپو کا افتتاح کیا اور افتتاح کے بعد نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام یہ صنعتی نمائش 3روز تک جاری رہے گی نمائش میں مختلف کمپنیوں نے ٹائلز،فرنیچر،آرکیٹیکچر کے ڈیزائن کے حوالے سے 78سٹالز لگائے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صنعتی نمائشیں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں کنسٹرکشن انڈسٹری میں نمائش کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اچھی کاوش ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کنسٹرکشن سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے اور اس سیکٹر دیگر شعبوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں-
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...