چینی شہرلین ای کیساتھ شراکت داری سے سی پیک کو تقویت ملے گی، پاکستان

03 نومبر ، 2024

لین ای(آئی این پی)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چینی شہرلین ای کے ساتھ شراکت داری کے فروغ سے سی پیک کو تقویت ملے گی، باہمی اقدامات کے ذریعے مشترکہ خوشحالی میں مدد ملے گی۔گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے صوبہ شانڈونگ کے شہر لین ای کا دورہ کیا۔ سفیر نے لینی کے میئرچانگ باولیانگ سے ملاقات کی۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے، خاص طور پر لاجسٹک نیٹ ورکس اور تربیتی اقدامات کی ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔گوادر پرو کے مطابق اپنے دورے کے دوران سفیر ہاشمی نے لین ای میں متعدد اہم تنصیبات کا دورہ کیا جن میں لین ای امپورٹ کموڈٹی سٹی مال، لین ای انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر، لین ای ٹریڈ سٹی ہولڈنگ گروپ، لین ای پورٹ اور لین ای لاجسٹکس پارک شامل ہیں۔