انڈسٹری کیلئے فوری طور پر ونٹر پیکج کا اعلان کیا جائے،ایف پی سی سی آئی

03 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،سابق نگران وفاقی وزیر تجارت وایف پی سی سی آئی پاکستان اکنامک ریوائیول اینڈ گروتھ تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز اور سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے آئی پی پیز اور بھاری انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انڈسٹری کے لئے فوری طور پر ونٹر پیکج کا اعلان کیا جائے جس کے تحت 20روپے فی یونٹ بجلی دی جائے۔صنعتیں قبرستان میں تبدیل ہو رہی ہیں،اگر انٹرسٹ ریٹ کم کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے تو یہ مناسب نہیں ہے۔