اسلام آباد ہائیکورٹ، مقدمات کی سماعت کیلئے8سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل

03 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے آٹھ سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل دیدیئے گئے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر سپیشل ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا،سنگل بینچ سوموار سے لیکر جمعہ جبکہ ڈویژن بینچ سوموا رسے لیکر جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے ،ڈویژن بینچ(اول) چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت،ڈویژن بینچ(دوئم) جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق، ڈویژن بینچ (سوئم) جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ ڈویژن بینچ(چہارم) جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہوگا ۔