کے پی حکومت صرف احتجاج ، جلسے اور ناچ گانا کرنے میں مصروف ہے، فیصل کنڈی

03 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت صرف احتجاج ، جلسے اور ناچ گانا کرنے میں مصروف ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وفاق ہی بتاسکتا ہے کہ کیا کے پی حکومت اس پر سنجیدہ ہے یا نہیں، اگر سچ میں لینا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس سے کسی کو آزادی نہیں مل سکتی، پی ٹی آئی شاید سنجیدہ نہیں، اگر بشریٰ بی بی کو عدالت سے ریلیف ملا تو پھر احتجاج کی کیا ضرورت ہے، وہ پہلے بھی سیاست کرتی تھیں یہاں بھی کررہی ہیں سب کو معلوم ہے۔