دمام سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان بھول گئی

03 نومبر ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)دمام سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان لانا بھولگئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 248 مسافروں کا سامان دمام ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ کر لاہور آگئی۔ لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر 37مسافر اپنے سامان کی راہ تکتے رہے، سامان وصول نہ کرنے والے مسافروں نے لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج کرنا شروع کردیا۔