چکوال،زمین کے تنازع پرفائرنگ،ایک ہی خاندان کے 3 افرادقتل

03 نومبر ، 2024

چکوال(نمائندہ جنگ)تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس چوکی بشارت کے گاوں جھیک میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل ہوگے، مقتولین میں ماں، بیٹا اور ماموں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاندانی رنجش پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی، بھتیجا اور اسکے ماموں کو قتل کردیا۔ وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سرکل ،ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ بھاری نفری کو موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن چکوال کی سربراہی میں ایس ڈی پی او چوآ سیدن شاہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ پر مشتمل سپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی