جھنگ:والدہ سے ملنے کی ضد،باپ نے 12سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی

03 نومبر ، 2024

جھنگ(نمائندہ جنگ)جھنگ میں ماں سے ملنے کی ضد میں کم سن بیٹا سفاک باپ کے ہاتھوں ٹانگ سے محروم ہو گیا - پولیس کے مطابق موضع رتہ کلاں کے رہائشی بارہ سالہ خرم شہزاد کی والدہ کی اپنے خاوند سے علیحدگی ہو چکی ہے اور خرم شہزاد اپنے والد خاور شاہ کے پاس اس کی دوسری بیوی کے ہمراہ رہ رہا تھا - خرم شہزاد نے اپنی والدہ سے ملنے کی ضد کی جس پر اس کے والد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا - خرم شہزاد پولیس کے پاس شکایت لے کر گیا اور جب واپس آیا تو اس کے والد نے غصے میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کلہاڑی سے ٹانگ کاٹ دی اور فرار ہو گیا - زخمی بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے - پولیس تھانہ قادر پور نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -