لاہور (کرائم رپورٹرسے)دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے 140 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12دہشت گرد گرفتارکرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں سرگودھا ، بھکر ، رحیم یار خان ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں کی گئیں ، بھکر سے فتنہ الخوارج کا 1جبکہ سرگودھا سے الزینبیون کا ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 7ڈیٹونیٹر، 7 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، دو آئی ای ڈی بم ، موبائل فون ، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ندیم مرتضی، محمد جابر ، آصف افتخار ، شمس الدین ، اعجاز حسین ، حسن خان ، شاہد سعید ، فاروق احمد وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...