رستم پنجاب اعظم لُڑکا پہلوان پر مقدمات،اہلیہ کی داد رسی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست

03 نومبر ، 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر )رستم پاک وہند، رستم پنجاب محمد اعظم لُڑکا پہلوان اور فیملی پر مقدمات کے معاملہ پرانکی اہلیہ فوزیہ بانو نے داد رسی اور منصفانہ تحقیقات کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دیدی ، جس میں کہا گیا کہ اس پر تھانہ سٹی لودھراں میں تشدد کیا گیا ،پولیس کی جانب سے نازیبا حرکات کی گئیں ، ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج اور 1122 سے مل سکتے ہیں، نوجوان بیٹے اکرام پہلوان کےحساس ادارے میں پہلوانی کے ٹرائل ہوچکے ہیں ،چھوٹی سی بات کو انا کا مسئلہ بنا کر اکرام پہلوان پر جھوٹے کیسز درج کرلئے۔اعظم لُڑکا پہلوان نے ساری زندگی پہلوانی میں اعلیٰ اعزازات جیت کر ملک کا نام روشن کیا،لودھراں پولیس نے خاوند،بیٹے اور بھائی منشیات ڈکیتی کے جھوٹے پرچے کاٹ دیئے ۔ فوزیہ بانو کیسوں کی تفصیلات رو رو کر بتاتی رہی ۔ فوزیہ بانو نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سپریم کورٹ انصاف دلائیں میری ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے منصفانہ تحقیقات کرانے کی گزارش ہے ۔