لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ وکلانے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو معاشرے میں قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے لوگوں کو بروقت انصاف ملنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے انصاف میں مشکلات ہیں جن کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔گورنر پنجاب نے وکلا سے کہا کہ وہ غریب آدمی کو انصاف کے حصول کے لئے کوشش کریں۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اٹک آمد پر اٹک بار اور پیپلز لارز فورم مدعو کرنے پر وکلا برادری کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اٹک بارمیری اپنی ہے،ہماری غمی اورخوشی ایک ہے،اٹک بارکی خدمت میں ہمارا تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ2008-2012 اٹک بارکاسنہری دورہے۔گورنرپنجاب نے ملک اسرارشہید کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ملک اسرارشہیدکو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ2008سے2024تک اللہ کے کرم سے ہمارا دامن صاف ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم خوش آئند ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بینج کے ذریعے غریب کو انصاف ملے گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وکلا سمیت ہر شخص کو مثبت کردا ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے جسے مل کرناکام بنانا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مقدم رکھنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...