لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں 2 ارب 13 کروڑ کی خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2023-24 پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی آفس نے ایک ارب 62 کروڑ کی ایسی اشیا خریدیں جن کے ڈلیوری چارج نہیں لیے گئے،آئی جی آفس نے مختلف اشیا کی خریداری میں 4 کروڑ70لاکھ سے زائد کی بے ضابطگیاں کیں، ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور نے موٹربائیکس کے پرزے خریدنے پر 8 کروڑ سے زائدکی بڈز سکیورٹی وصول نہیں کی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ کیے، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے تاخیر سے سامان فراہم کرنے پر نجی کمپنیوں کو 5 کروڑ کے چارج عائد نہیں کیے، ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر3کروڑ 15 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں کیں جبکہ ایس پی پولیس رسپانس یونٹ ڈولفن نے قواعد و ضوابط پورے نہ کرتے ہوئے 2کروڑ15لاکھ خریداری کی، ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیا ٹینڈرز کے بجائے ایک کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن پر خریداری کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے 84 لاکھ موبل آئل کی خریداری میں بے ضابطگی کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی، ایلیٹ پولیس فورس لاہور نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 کروڑ 24 لاکھ کی خریداری کی۔
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...