ایبٹ آباد(پی پی آئی) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیر سٹر سیف نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی، ڈیڑھ ماہ تک بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تمام کیسز ختم ہوجائیں گے۔ مشیر اطلاعات نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس سپورٹس گالا افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ظلم و جبر کرکے تھک چکی ہے،جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پی آئی اے خریداری کر سکتی ہے،معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے،پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے پاکستان میں ہی رہے۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی رہائی عدالت کے حکم پر ہوئی کیسز اب بھی چل رہے ہیں ،صوبائی لیول پر ہم بجلی کی قیمت کم کریں گے،صوبہ کی معاشی حالت بہتر کریں گے۔
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...