لاہور(پ ر )پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کی محکمہ پولیس سمیت حکومت پنجاب کے تمام تر اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا ہر سال پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی میں جمع کروایا جانا معمول کی کارروائی ہے۔ محکمہ پولیس سمیت تمام محکمہ جات آڈٹ رپورٹس کے اعتراضات کا مفصل جواب متعلقہ کمیٹی میں جمع کرواتے ہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے خریداری کی مد میں پروسیجرل نقائص ممکن ہیں تاہم مالی بے ضابطگی کا تاثر ہرگز درست نہیں۔ پنجاب پولیس اپنے شعبوں میں خریداری کی مد میں تمام دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ متعلقہ فورم پر پیش کر چکی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس متعلقہ کمیٹی میں آڈٹ رپورٹس کا ٹھوس حقائق پر مبنی مفصل جواب جمع کروا چکی ہے۔ پنجاب پولیس آڈٹ پیرا اعتراضات کی مد میں جمع کروائے گئے مفصل جوابات اور محکمانہ موقف کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔جوابات اور دستاویزی ریکارڈ تسلی بخش پائے جانے پر متعلقہ اکاونٹس کمیٹیاں اعتراضات کو داخل دفتر کر دیتی ہیں۔ پنجاب پولیس وہ واحد محکمہ ہے جس کا انٹرنل آڈٹ کا اپنا بھی جامع نظام موجود ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ پولیس میں ڈائریکٹر آڈٹ بھی تعینات ہے۔ پنجاب پولیس کے رینج آڈیٹر ششماہی بنیادوں پر تمام فارمیشنز کا انٹرنل آڈٹ بھی کرتے ہیں اور رینج آڈیٹرز کی رپورٹس کی ایڈیشنل آئی جی فنانس باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتے ہیں۔
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...