قائداعظم ٹرافی ،اسلام آباد نے لاڑکانہ کو اننگز اور 107رنز سے ہرادیا

03 نومبر ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور 107 رنز سے شکست دیدی۔ دوسرے دن کے کھیل میں بیٹرز چھائے رہے۔خالد عثمان ،محمد عثمان ،حسن نواز،عمران بٹ، سرور آفریدی اور عبدالرحمن کی سنچریاں سکور کیں،ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو اننگز اور 107 رنز سے ہرادیا۔اسلام آباد کی ٹیم لاڑکانہ کے 140 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 343 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز نے 169 رنز اسکور کیے۔لاڑکانہ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔