صدر زرداری کی ٹانگ میں فریکچر ،دورہ نہیں کر سکیں گے،حکومت پاکستان نے چین کوآگاہ کر دیا

03 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) اسلام آباد میںسرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے چینی حکومت کو با ضابطہ آگاہ کر دیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ٹانگ میں فریکچر کی وجہ سے چین کا مجوزہ دورہ نہیں کر سکیں گے ۔ پروگرام کے مطابق صدر زرداری نے 3 سے 8 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کر نا تھا جس کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے تھے ،صدر دوبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں ،ڈاکٹر نے چار ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے ، صدر مملکت کا ذاتی سٹاف ہمراہ ہے ،صدر کے دورہ چین کیلئے دوبارہ حکومت چین سے معاملات طے کرنا ہوں گے ۔