خیبر پختونخوا کاخزانہ ناچ گانوں اور جلسے جلوسوں پرلٹایا جارہاہے، امیر مقام

03 نومبر ، 2024

پشاور ( نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر سیفران،امور کشمیر شمالی علاقہ جات انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے ورکروں کی تربیت سیاسی طریقے سے کی ہے لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے ورکروں کی تربیت ناچ گانوں سے کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں تر قیاتی کاموں کے بجائے قومی خزانہ ناچ گانوں اور جلسے جلوسوں پر لٹایا جارہا ہے۔