سری نگر(ایجنسیاں )مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ہے جنوبی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نےگزشتہ روز دو کشمیری نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے ہلکان گلی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاسرینگر سمیت کئی علاقوں میں قابض بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے ، بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ دو مجاہدین کوایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا ، آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔شمالی کشمیر ، ضلع بانڈی پورہ کے علاقے پاناراور سری نگر میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پیرا ملٹری ا ور پولیس اہلکاروں نے صبح سویرے سری نگر کے علاقے خانیار کو گھیرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔تلاشی کارروائیوں میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلع اسلام آباد کے علاقے کھنہ بل کی جامع مسجد میں آگ بھڑک اٹھی ۔جامع مسجد کھنہ بل میں لگنے والی آگ قریبی رہائشی مکانات تک پھیل گئی جس سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا۔۔محکمہ فائربریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں ایک شخص کی پراسرار طورپرلاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بربر شاہ کے رہائشی ایک شخص کی لاش اسکے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیاہے۔
کراچی مالی مشکلات کی بنا پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے مالیاتی اداروں سے تین ماہ کے لیے 389.700 ارب روپے کا قرضہ لینے...
اسلام آباد پاکستان: قدرتی حسن اور قدیم ثقافت کا شاہکار، عالمی سیاحوں کے لیے بہترین منزل۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی سیاسی میدان ، کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے تاثرمیں بہتری ،گزشتہ سال کام کی جگہ پر 59 فیصد ،سیاست میں 51...
اسلام آبادلبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے کشیدہ صورتحال میں بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے...
اسلام آبادایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزرا کی گورنر تاشقندسے ملاقات،اقتصادی تعاون بڑھانے پر...
فیصل آباد ملک میں بیوروکریسی کے سرخ فیتے، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے اور کاروبار دوست پالیسیوں کی عدم...