اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیر کور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی 15 اکتوبر 2024ء کی درخواست پر وفاقی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک سال کے لیے پاکستان آرمی کے 31یونٹس اور فرنٹیئر کور کے 107ونگز صوبہ بلوچستان میں تعینات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاک فوج اور فرنٹیر کور کے دستے 14اکتوبر 2025ء تک صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے موجود رہیں گے، یہ فیصلہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 245، ضابطہ فوجداری 1898کے سیکشن 131-اے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ ان فوجیوں کو کوئی اندرونی سیکیورٹی الاؤنس نہیں دیا جائے گا تاکہ قومی اور صوبائی خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی صوبے میں جاری سیکورٹی چیلنجوں کے جواب میں کی گئی ہے، فوج اور ایف سی عسکریت پسندی، فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ سے نمٹنے اورخطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے سویلین اداروں کی مدد کریں گے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فوج کو بلوچستان میں داخلی سلامتی کے فرائض کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ صوبے میں شورش اور عدم استحکام کی ایک طویل تاریخ ہے، اور فوج کو اکثر نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد کے لیے کہا جاتا رہا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...