سرینگر (اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ فوجیوں نے بانڈی پورہ، پلوامہ، پونچھ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں ۔ بھارتی فوجی گھروں میں گھس کربچوں اور خواتین سمیت اہلخانہ کو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ فوجیوں نے چھاپوں کے دوران کئی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ نوجوانوںکا بے دریغ قتل عام مسلسل جاری ہے۔ فوجیوں نے گز شتہ روز سری نگر اور اسلام آباد اضلاع میںتین کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ رپورٹ میںکہا گیا کہ صرف اکتوبر کے مہینے میں جعلی مقابلوں میں نو کشمیریوں کو شہید کیا گیا، جس سے 1989 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 96ہزار 3سو 73 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سری نگر میں آج دستی بم کے ایک دھماکے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ایک بیان میں ریاستی درجے کی بحالی کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیرکی براہ راست نئی دلی کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت کو مسترد کرتے ہیں۔ ممتاز عالم دین اور آزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کے صاحبزادے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے چچا میر واعظ مولوی محمد احمد شاہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد، بحریہ انکلیو اسلام آباد میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کل پیر کو جامع مسجد سری نگر میں ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...