شیخوپورہ ، ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ویگن کے حادثے میں 5 افراد جاں بحق

04 نومبر ، 2024

شیخوپورہ (اے پی پی) شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ سچا سودا روڈ پر بھاڑ گاؤں کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ویگن کے درمیان حادثے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ ایک مسافر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں جاں بحق ہوگیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ پہنچ گئے ، اور زخمیوں کی عیادت کی اور ایم ایس ڈاکٹر فائزہ کنول کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہر طرح کی فوری طبعی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں، بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کے قریب لاگرروڈ پر گاؤں بھاڑ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ویگن کا تصادم ہوا جہاں 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک مسافر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باقی 6 سے زائد زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔زخمی ہونیوالے افراد میں ۔زبیدہ بی بی زوجہ ثقلین 60سال،اسلم ولد انور 50سال،افشاں دختر ثقلین 30سال،مہوش زوجہ شاہد 35سال،یاسر ولد جاوید 25سال،شائستہ زوجہ ذیشان،شہباز ولد محمد عبداللہ 37سال اور جاں بحق افراد میں اکمل ولد یعقوب 50سال،سخاوت ولد غلام سرور 35سال،زین ولد اصغر 25سال ،مناف ولد محمد زین 3سال شامل ہیں۔