لاہور ( خبر ایجنسی) حکومت پنجاب نے پنجاب ایئر کے نام سے ایئرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب ایئرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ایئرلائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔ دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی آئی اے خریدنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے امریکا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے۔ مریم نےکہا ہے کہ اُس ایئرلائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ایئرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔امریکا سے لندن واپس پہنچنے پرمیڈیا سےگفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریداری پر غور کی جو بات کی، اس پر مزید کام کا ارادہ ہے، ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ایئر لائن میسر آئےگی۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...