بلوچستان، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

04 نومبر ، 2024

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع موسی خیل کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موسی خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی نے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے ۔