لاہور ( نمائندہ جنگ)نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو25رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اعجاز پٹیل نے میچ میں 11 شکار کیے۔ تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپربیٹر رشبھ پنت نے 64 رنز کے ساتھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی ٹیم کو تاریخی شکست سے نہ بچاسکے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔خیال رہے کہ بھارت کو 25 ( 1999 ) سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا گیا تھا جس میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 36 سال بعد پہلا موقع تھا جب نیوزی لینڈ نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ نے پونے میں کھیلےگئے دوسرے میچ میں 113 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی اور یوں بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...